................اردو دنیا کے لیے خوش خبری .....................
شامِ شعر یاراں
جناب مشتاق احمد یوسفی کی تازہ کتاب ’’شامِ شعر یاراں‘‘ شائع ہوچکی ہے۔ ۱۷؍ اکتوبر۲۰۱۴ء کراچی کی ایک اد بی تقریب ‘ بعنوان ساتویں عالمی اردو کانفرنس میں جسے آرٹس کونسل آف پاکستان نے منعقد کیا تھا، اِس کتاب کی رسم اجراء انجام دی گئی۔ جس میں جناب مشتاق احمد یوسفی، محترمی زہرہ نگاہ، افتخار عارف، انور مسعود اورضیاء محی الدین وغیرہ شریک تھے۔
جناب مشتاق احمد یوسفی کی یہ پانچویں تصنیف ہے، اِس سے قبل آپ کی چار تصانیف شائع ہوچکی ہیں:
چراغ تلے: 1961
خاکم بدہن: 1969
زرگزشت: 1976
آبِ گم:1990
اور اب پانویں کتاب ‘ جس کا اردو دنیا کو شدّت اور بے صبری سے انتظار تھا:
شامِ شعر یاراں : 2014 شائع ہوچکی ہے۔
صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے
ڈ اکٹر سید وصی اللہ بختیاری _______