اردو تحقیق کے حدود اور دائرۂ کار ۔ چند معروضات
مجھے حضرت خمارؔ بارہ بنکوی کا ایک شعر بہت پسند ہے ، میں اسی سے اپنے مقالے کا آغاز کرنا چاہتا ہوں
گزرتا ہے ہر شخص چہرہ چھپائے
کوئی راہ میں آئینہ رکھ گیا ہے !
بنیادی طور پر تحقیق کی دو قسمیں کی جاسکتی ہیں، سندی تحقیق اور غیر سندی تحقیق ؛کسی سند یا ڈگری کے حصول کے لئے جو تحقیق کی جاتی ہے ، سندی تحقیق ہے ، اور وہ تحقیق جو محض برائے تحقیق ہوتی ہے ‘ غیر سندی تحقیق کہلاتی ہے ۔
فی زمانہ مروجہ جامعاتی تحقیق کا تعلق بالعموم سند ی تحقیق ہی سے ہے ۔ آج تحقیق جن مسائل سے دوچار ہے ‘ اس کی اساس یہی ہے کہ محقق