صفحات

اتوار، 19 مئی، 2013

ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری اسسٹنٹ پروفیسر، گورنمنٹ کالج۔ پلمنیر غزل

ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری
اسسٹنٹ پروفیسر، گورنمنٹ کالج۔ پلمنیر

غزل
غرور وعجز دیکھا ہے، نیاز و ناز دیکھا ہے
زبس کہ میں نے دنیا کا ہر اک انداز دیکھا ہے
خلوصِ دل، وفا کیشی، نہ ہمدردی نہ غمخواری
یہاں میں نے ہر اک ہمدم ہر اک دمساز دیکھا ہے
سکوتِ شب، طلوعِ سحر، وقتِ شام گویا ہیں
خموشی کے بھی پردے میں چھپا اک ساز دیکھا ہے
جہالت کی ستائش ہے، ہمہ دانی کا دعویٰ بھی
جہالت کی نمائش کا عجب انداز دیکھا ہے
مسلسل جہد کرتا ہو، دعا بھی رب سے کرتا ہو
اسی انساں کو دنیا نے تو سر افراز دیکھا ہے
بہت سے دل قساوت میں ہوئے ہیں سنگ دل لیکن
بسا اوقات پتھر میں گدازِ ساز دیکھا ہے
غزل کہنے کی جب بھی میں نے کوشش کی بحمداللہ
وصیؔ میں نے تغزّل مائلِ پرواز دیکھا ہے

خود شناسی ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری اسسٹنٹ پروفیسر، گورنمنٹ کالج۔ پلمنیر

ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری
اسسٹنٹ پروفیسر، گورنمنٹ کالج۔ پلمنیر
  

خود شناسی

اِدراکِ جہالت سے
احساسِ ہمہ دانی ہوجائے اگر زائل
آجائے نظر خود کو
آئینہ
صداقت کا !
مرآتِ حقیقت میں پیکر ہی عجب ہوگا
عکسِ رخِ زیبا کا
منظر ہی عجب ہوگا
لیکن
یہ حقیقت ہے
دنیا میں بڑا مشکل
جوکام ہے
بس یہ ہے
اپنی ہی جہالت کاادراک کیا جائے!!
یہ بھی تو حقیقت ہے
ادراکِ جہالت توممکن ہے مگر ہمدم
اظہارِ جہالت تو ممکن بھی نہیں ہوتا

خاموش گوئی ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری

ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری

اسسٹنٹ پروفیسر، گورنمنٹ کالج۔ پلمنیر

vasibakhtiary@gmail.com

خاموش گوئی

وہ موجوں کا تلاطم ہے

وہ جھرنوں کا ترنم ہے

تصدّق جس پہ گویائی

خموشی جس پہ نازاں ہے

تکلّم جس کو کہتے ہیں

وہ اک ایسا تبسّم ہے

جو موسیقی ہے فطرت کی

زباں عشق و محبت کی

نوا صدق و صداقت کی

صدا گویا حقیقت کی

خموشی کی زباں ہے یہ

نہ پیچ وخم قواعد کے

نہ بحثیں لفظ ومعنیٰ کی

نہ لفظوں کے بکھیڑے ہیں

نہ جملوں کے جھمیلے ہیں

خموشی کی زباں ہے یہ

بلاغت اِس میں شامل ہے

فصاحت اِس میں داخل ہے

خموشی کی زباں ہے یہ

کہ دل کی ترجماں ہے یہ! !


 

PALAMANER NATIONAL SEMINAR PHOTOS




محمد نقی اللہ خاں Mohammed Naquiulla Khan Gurramkonda

محمد نقی اللہ خاں

مقالہ برائے ایم.فل    حضرت شاہ کمال کے اردو دیوان
 ’مخزن العرفان‘
 کا تحقیقی جائزہ

فہرستِ ابواب

پہلا باب :حضرت شاہ کمال کا تعارف اورسوانحی حالات
حضرت شاہ کمال کا تعارف‘ عہد اور پس منظر
حضرت شاہ کمال کے سوانحی حالات
حضرت شاہ کمال کی تصانیف
دوسرا باب :حضرت شاہ کمال کے اردو دیوان ’مخزن العرفان‘ کا تعارف
حضرت شاہ کمال کے اردو دیوان ’مخزن العرفان‘ کا تعارف
مخزن العرفان کی ادبی اہمیت وافادیت
تصوف و سلوک کے میدان میں مخزن العرفان کا مقام
تیسرا باب:حضرت شاہ کمال کے اردو دیوان ’مخزن العرفان‘ کا تحقیقی جائزہ
مخزن العرفان کی زبان
’مخزن العرفان‘ کااسلوب
مخزن العرفان میں استعمال ہونے والی صنعتیں
مخزن العرفان میں مستعمل اصنافِ شاعری
(الف) حمد و مناجات
(ب) نعت وسلام
(ج) غزل
(د) قصیدہ
(ھ) مثنوی
(و) مرثیہ
(ز) رباعی
(ح)منقبت
(ط) ترجیع بند
(ی) مخمس ومسمط
(ک) ریختی
چوتھا باب:حضرت شاہ کمال کے اردو دیوان ‘مخزن العرفان کے موضوعات
مخزن العرفان کے صوفیانہ موضوعات
مخزن العرفان کے فلسفیانہ موضوعات
مخزن العرفان میں مسائلِ تصوف
مخزن العرفان کے مذہبی پہلو
مخزن العرفان کے تعلیمی پہلو
مخزن العرفان کے اصلاحی پہلو
پانچواں باب :
حضرت شاہ کمال کے اردو دیوان ’مخزن العرفان‘ کے بارے میں محققین اورناقدین کی آراء
حضرت شاہ کمال کے اردو دیوان ’مخزن العرفان‘ میں مشمولہ کلام کا جائزہ
(۱) جلدِ اول
(۲) جلدِ دوم
مخزن العرفان کی عہد بہ عہد اشاعت کا جائزہ