مولانا ابوالکلام آزاد :
بحیثیت شاعر
Maulana Azad : as a poet
ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبۂ اردو،گورنمنٹ ڈگری کالج،
پلمنیر ۔ ضلع چتور ( آندھراپردیش)
تعارف:(An
Introduction)
اِ س سمینار کے مقالہ Seminar Paperمیں یہ کوشش کی گئی ہے کہ ہندوستان
کے مشہور عالم دین ، مجاہدِ آزادی ، امام الہند مولانا ابوالکلام آزادؔ کی مشہور
نابغۂ روزگار شخصیت کے شاعرانہ پہلو کو اجاگر کیا جائے۔ بہ الفاظِ دیگر مولانا
آزاد کی شاعرانہ حیثیت اور شاعرانہ کمالات کو اِس مقالہ میں اجاگر کیا گیا ہے۔
مقاصد
:(OBJECTIVES)
اِ س سمینار کے مقالہ Seminar Paperمیں جن مقاصد کوپیشِ نظر رکھا
گیا ہے، کچھ اِس طرح ہیں:
(۱) مولانا آزاد کی عبقری شخصیت کے شاعرانہ
پہلو کو اجاگر کرنا۔
(۲) مولانا آزاد کی شاعری کااجمالی جائزہ
لینا۔
(۳) مولانا آزاد کی شاعری کا احاطہ کرنا۔
(۴) اردو میں مولانا آزاد کا بحیثیتِ شاعر
تعارف کروانا۔
(۵) مولانا آزاد کی غزلوں کے اندازِ بیان
اورمحاسنِ کلام کی نشاندہی کرنا ۔