صفحات

اتوار، 19 مئی، 2013

خاموش گوئی ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری

ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری

اسسٹنٹ پروفیسر، گورنمنٹ کالج۔ پلمنیر

vasibakhtiary@gmail.com

خاموش گوئی

وہ موجوں کا تلاطم ہے

وہ جھرنوں کا ترنم ہے

تصدّق جس پہ گویائی

خموشی جس پہ نازاں ہے

تکلّم جس کو کہتے ہیں

وہ اک ایسا تبسّم ہے

جو موسیقی ہے فطرت کی

زباں عشق و محبت کی

نوا صدق و صداقت کی

صدا گویا حقیقت کی

خموشی کی زباں ہے یہ

نہ پیچ وخم قواعد کے

نہ بحثیں لفظ ومعنیٰ کی

نہ لفظوں کے بکھیڑے ہیں

نہ جملوں کے جھمیلے ہیں

خموشی کی زباں ہے یہ

بلاغت اِس میں شامل ہے

فصاحت اِس میں داخل ہے

خموشی کی زباں ہے یہ

کہ دل کی ترجماں ہے یہ! !


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں