صفحات

منگل، 31 دسمبر، 2024

ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری کو
حکومتِ آندھرا پردیش کی جانب سے 2024 کا
بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ 


 ریاست آندھرا پردیش کی جانب سے اسٹیٹ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 2024 - ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری؛ وزیر اعلیٰ جناب نارا چندرابابو نائیڈو گارو اور جناب نارا لوکیش گارو، وزیر تعلیم (فروغِ انسانی وسائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی،کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور رئیل ٹائم گورننس) حکومتِ آندھرا پردیش کی جانب سے 11 نومبر 2024ء کو وجئے واڑہ میں اے کنونشن سینٹر میں حاصل ہوا۔ فالحمد لله.

#وصی_بختیاری

ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری کو

حکومتِ آندھرا پردیش کی جانب سے 2024 کا

بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ 


بتاریخ 11 نومبر 2024ء قومی یومِ تعلیم کی مناسبت سے ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری، شعبۂ اردو، گورنمنٹ آرٹس کالج اٹانامس کڈپہ (گورنمنٹ کالج برائے ذکور خودمختار، کڈپہ) کو ریاستی سطح پر اسٹیٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش جناب نارا چندرابابو نائیڈو گارو، ان کے فرزند جناب نارا لوکیش گارو، وزیر ترقی انسانی وسائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریئل ٹائیم گورننس، دیگر وزراء، عوامی نمائندگان اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے افسران موجود رہے۔ 
حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے ہر سال پانچ ستمبر کو یومِ اساتذہ کے موقعہ پر یہ ایوارڈ دیے جاتے ہیں لیکن امسال وجئے واڑہ میں سیلاب کی وجہ سے یہ پرو مؤخر کر دیا گیا تھا۔
بہرحال، اسٹیٹ ٹیچر ایوارڈ، ایک عدد شال، توصیف نامہ و سند، ایک تمغۂ آندھرا پردیش، یادگاری میمینٹو اور بیس ہزار روپے کی رقم پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ ریاست آندھرا پردیش کے محکمہ اسکولی تعلیم، ثانوی تعلیم، تکنیکی تعلیم، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے مختلف زمروں میں منتخب افراد کو یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ مجھے محکمہ اعلیٰ تعلیم، کالجوں اور یونیورسٹی کے مزرہ میں اردو میں
یہ ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔ فالحمد لله.